• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر ملتان کا سنٹرل جیل میں کرونا سے بچائو بارے اقدامات کا جائزہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق نے سنٹرل جیل کا اچانک دورہ کیا اور جیل کے عملے اور قیدیوں کو کرونا سے بچانے بارے اقدامات چیک کئے۔ ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد،اسسٹنٹ کمشنر خواجہ عمیر بھی ہمراہ تھے۔ کمشنر شان الحق نے کہا کہ قیدیوں کی سکریننگ بارے احکامات دیئے گئے ہیں اور انکی صحت بارے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے جیل حکام کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سے رابطہ کرنے کی بھی ہدایات کی۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل نوید نے بتایا کہ نئے آنے والے قیدی کو 14 دن کیلئے آئسولیشن میں رکھا جاتا ہے، جیل کے داخلی راستوں پر سکریننگ پوائنٹس بنا دیئے گئے ہیں۔
تازہ ترین