گجرات کی تحصیل کھاریاں میں 18 سالہ گھریلو ملازمہ کی ہلاکت پر گھر کے مالک کےخلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔
پولیس کے مطابق ملازمہ کی موت کا واقعہ کھاریاں کینٹ کےعلاقےمیں پیش آیا جہاں 18 سالہ رمشا گھریلو ملازمہ کی حیثیت سے کام کرتی تھی ۔
رمشا کے اہل خانہ نے بتایا کہ ملزم ڈاکٹر محمد علی کا کہنا تھا کہ رمشا کی موت 27 مارچ کو کورونا وائرس سے ہوئی اور اسی وجہ سے رمشا کا چہرہ دیکھے بغیر ہی تدفین کی گئی۔
دوسری جانب انتقال کے بعد رمشا کی لاش پہلے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچائی گئی تھی جہاں ڈیڈ باڈی سے نمونےحاصل کرلیے گئے تھے اور اب رپورٹ منفی آنے پر رمشا کے والد غلام یاسین کی مدعیت میں ڈاکٹر محمد علی اور اُن کے کزن کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔