• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں موسلادھار بارش اور سیلاب، 21 افراد جاں بحق


ایران کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی ہے اور سیلابی صورتحال کے باعث مختلف حادثات میں 21 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایران میں جہاں ایک طرف کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہورہا ہے تو وہیں اب موسلادھار بارش نے بھی تباہی مچادی ہے۔

ایران کے جنوبی اور وسطی صوبوں میں موسلادھار بارش کے بعد سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔

ترجمان ایمرجنسی سروسز کے مطابق مختلف حادثات میں 21 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے جبکہ ایک شخص لاپتہ ہے۔

ترجمان کے مطابق رواں مہینے مزید شدید بارشوں کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی مارچ اور اپریل میں ایران میں شدید بارشیں ہوئی تھیں جس کے باعث مختلف حادثات و واقعات میں 76 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

تازہ ترین