• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم آج تعمیراتی صنعت کیلئے پیکیج کا اعلان کریں گے


وزیر اعظم عمران خان آج کنسٹرکشن انڈسٹری کے لیے پیکیج کا اعلان کریں گے۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کورونا کے پیش نظر معیشت پر اثرات خصوصاً تعمیرات کے شعبے کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر مزدور طبقہ سب سے زیادہ توجہ طلب ہے، حکومت مزدور طبقےکے لیے خصوصی ریلیف فراہم کر رہی ہے، تعمیرات کے شعبے کو مراعات دینے سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔

اجلاس میں تعمیرات کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے ٹیکس امور پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔

تازہ ترین