• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوپیک کورونا وائرس پر قابو پانےکے لیے 5 لاکھ ڈالر دے گا، ایران

لندن (اے پی پی) ویانا کی بین الاقوامی تنظیموں میں تعینات ایرانی مندوب نے کہا ہے کہ اویپک فنڈ برائے بین الاقوامی ترقی نے کورونا وائرس کی وبا پر کنٹرول کے لئے ایران کو 5 لاکھ ڈالر کی امداد کی منظوری دی ہے،ان خیالات کا اظہار کاظم غریب آبادی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس مالی امداد کو عالمی ادارہ صحت کے ذریعے ایران میں طبی ساز و سامان اور سہولتیں خریدنے کیلئے ایران کے حوالے کیا جائے گا۔اب تک بعض بین الاقوامی تنظیموں اور ممالک نے طبی ساز و سامان بھیجنے یا مالی امداد کے ذریعے ایران کی کوویڈ۔19 کی خلاف اقدامات میں مدد کی ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ایک عہدیدار نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایران کے قرضے کی درخواست کے بعد اب ایران کو قرضہ دینے کیلئے ایم آئی ایف اور ایرانی حکام کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ ایرانی مرکزی بینک کے سربراہ نے مارچ کے ابتدائی دنوں میں کہا تھا کہ ایران نے ایم آئی ایف کے سربراہ کے نام میں ایک خط میں کوویڈ۔19 کے خلاف اقدامات کیلئے ان سے 5 ارب ڈالر قرضہ کی درخواست کی ہے۔

تازہ ترین