• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوکاڑہ یونیورسٹی کے ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہیں جاری

لاہور(خبر نگار))اوکاڑہ یونیورسٹی انتظامیہ نے لاک ڈاون کے دوران ادارے کے ڈیلی ویجز ملازمین کی ماہانہ تنخواہیں جاری کر دی ہیں۔ یونیورسٹی کی اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق ادارہ شدید مالی بحران کا شکار ہے لیکن اس کے باوجود صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کی ہدایت اور لاک ڈاون کے دوران غریب طبقے کو ریلیف دینے کے حوالے سے حکومتی احکامات پہ عمل کرتے ہوئے وائس چانسلر نے ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہیں فوری جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔
تازہ ترین