• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت:گاؤں سے بے دخلی پر دیہاتی نے کشتی کو قرنطینہ بنا دیا

بھارت کے ایک گاؤں میں کوروناوائرس کے خطرے کے پیش نظر لوگوں نے دیہاتی کو بے دخل کردیا۔

بھارتی شہر نبادویپ کے دیہاتی علاقے میں رہنے والا شخص اپنے رشتے داروں سے ملنے دوسرے گاؤں گیا جہاں سے واپسی پر اسے بخار ہوگیا۔

بعد ازاں گاؤں والوں نے اسے اپنے گاؤں میں ہی گھسنے کی اجازت نہیں دی جس پر اس نے کشتی کو قرنطینہ بنا دیا، مذکورہ شخص کا کہنا ہے کہ بخار ہونے پر اس نے ڈاکٹر سے رجوع کیا۔

ڈاکٹر نے مشورہ دیا کہ وہ 14 دن تک سیلف آئسولیشن اختیار کرے، تاہم گاؤں میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر اس نے کشتی کو ہی قرنطینہ میں تبدیل کردیا ہے جہاں اس نے تمام لوگوں سے اپنا رابطہ منقطع کیا ہوا ہے۔

تازہ ترین