• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ کے اقدامات کو ہم نے سپورٹ کیا ہے، فردوس عاشق

فردوس عاشق اعوان کی جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو


وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کے اٹھائے گئے اقدامات کو ہم نے سپورٹ کیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکو مت نے مستحق نادار افراد کے لیے 1200ارب روپے کے پیکج کا علان کیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ مستحق افراد کو راشن کے لیے12 ہزار فی کس دیئے جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ٹائیگرفورس پر سیاست نہ کریں، یہ رضاکارانہ فورس ہے، کوئی بھی فرد ٹائیگرفورس کا حصہ بن سکتا ہے۔

فردوس عاشق اعوان کاکہنا تھا کہ کورونا سے معاشی چیلنج بڑھا ہے۔

تازہ ترین