• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح سست رہے گی،ADB


ایشین ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کاکہنا ہے کہ رواں سال پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح سست رہے گی اور سال 2021 میں بہتری آنے کا امکان ہے۔

اے ڈی بی کے مطابق پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح 2 اعشاریہ 6 فیصد رہنے کا امکان ہے، ملک میں کورونا وائرس اورکم زرعی پیداوار سے شرح نمو متاثر ہوگی۔

اے ڈی بی نے بتایا کہ سال 2021 میں معاشی ترقی کی شرح میں بہتری آنےکا امکان ہے اور شرح نمو 3 اعشاریہ 2 فیصد رہے گی۔

بینک نے کہا کہ کورونا وائرس سے پاکستان کی پیداور، کاروبار اور برآمدات متاثر ہوگی جبکہ بڑی صنعتوں کی پیداوار بھی کم رہے گی۔

ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے مطابق حکومتی اقدامات سے جاری کھاتوں کا خسارہ کم ہوا ہے، پاکستان کی معیشت پہلے سے بہتر ہے، قوم کو کورونا وائرس سے مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔

اے ڈی بی نے کہا کہ حکومتی ایمرجنسی پیکیج سے وباء سے متاثرین کی مدد ہوگی، احساس پروگرام سے غریب لوگوں کی معاونت ہوگی۔

واضح رہے کہ عالمی بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے کووڈ 19 عالمی وبائی مرض سے بروقت اور موثر انداز میں نمٹنے کیلئے پاکستان کی مدد کیلئے 200 ملین ڈالرز کا پیکج منظور کیا ہے۔

تازہ ترین