• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 200 ملین ڈالرز کا پیکیج منظور کرلیا

اسلام آباد (مہتاب حیدر) عالمی بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے کووڈ 19 عالمی وبائی مرض سے بروقت اور موثر انداز میں نمٹنے کیلئے پاکستان کی مدد کیلئے 200 ملین ڈالرز کا پیکج منظور کرلیا۔

اس کے ذریعے پاکستان قومی صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو مضبوط بنائے گا اور سماجی اقتصادی رکاوٹوں میں کمی لائے گا۔ عالمی بینک کے اعلامیے کے مطابق اس تعاون سے فوری طور پر ضروری میڈیکل سامان اور سپلائیز کیلئے موجودہ آٹھ منصوبوں سے 38 ملین ڈالر کی اضافی رقم بھی حاصل ہوگی۔

شعبہ صحت میں کووڈ 19 پر تیاری اور ہنگامی ردعمل پر توجہ دیتے ہوئے پینڈیمک رسپانس ایفیکٹونیس پراجیکٹ (پی آر ای پی) بھی اس وبائی مرض کے فوری اثرات سے نمٹنے کیلئے سماجی تحفظ کے اقدامات، کھانے کے راشن اور دور دراز سے سیکھنے کی تعلیم کے ذریعےغریبوں کی مدد کرے گا۔

تازہ ترین