• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سینیٹ کی اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ کی جلد صحتیابی کیلئے دعا

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی کی جلد صحتیابی کیلئےدعا کی ہے۔ 

واضح رہے کہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی کوروناوائرس کے باعث قرنطینہ میں ہیں۔

 اس حوالے سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ ایران کے عوام کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں، پاکستانی قوم ایران کے بھائیوں کے ساتھ مشکل کی اس گھڑی میں کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وبا کا ملکر مقابلہ کرنا ہوگا، پوری عالمی برادری ایک بحران سے دوچار ہے۔

 چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ حکومت پاکستان، عوام اور پارلیمان ڈاکٹر علی لاریجانی اور ایران کی عوام کیلئے دعاگو ہیں۔ عالمی برادری ایران کی مشکلات کو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر دیکھے۔

تازہ ترین