• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے بچاو کیلئے بحریہ ٹاؤن سرگرم عمل

کورونا سے بچاو کیلئے بحریہ ٹاؤن سرگرم عمل


کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بحریہ ٹاؤن بھی سرگرم عمل ہوگیا۔

راولپنڈی میں بحریہ ٹاؤن کے تمام فیزز میں اسپرے شروع کر دیا گیا، انتظامیہ کا کہنا ہے بحریہ ٹاؤن کے ساتھ ساتھ جڑواں شہروں میں بھی اسپرے کریں گے۔

کورونا سے بچنا ہے تو صفائی کا خاص خیال رکھنا ہے ،اس کام کے لیے حکومت کے ساتھ ساتھ بحریہ ٹاؤن انتظامیہ نے بھی کمر کس لی۔

انچارج اینٹی کورونا کمپین کیپٹن عامر جہانگیر نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں جراثیم کش اسپرے شروع کر دیا گیا ہے جلد ہی یہ اسپرے راولپنڈی اور اسلام آبا میں بھی کیا جائے گا۔

وائٹل کئیر اور بحریہ ٹاؤن کے اشتراک سے پانی میں کلورین پوائنٹ فائیو اور ہائیڈرو پر آکسائیڈ کی آمیزش کرکے جراثیم کش اسپرے تیار کیا گیا ہے۔

بحریہ ٹاؤن نے کورونا سے متاثرہ چین کے علاقے ووہان میں استعمال کی جانے والی اسپرے مشین درآمد کی ہے، جس کے ذریعے گھروں اور تجارتی مراکز کی چھتوں پر بھی باآسانی اسپرے کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین