جنگ جیو گروپ کے چیئرمین اور پبلیشر میر جاویدرحمٰن کے ایصال ثواب کے لیے جنگ پریس میں فاتحہ خوانی و خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔
میر خلیل الرحمٰن کے بڑے صاحبزادے اور جنگ جیو گروپ کے چیئرمین اور پبلیشر میر جاوید رحمٰن کے ایصال ثواب کے لیے جنگ پریس سلطان آباد میں فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا۔
دعائیہ تقریب میں جنگ پریس و جیو کے ملازمین سمیت دیگر افراد نے شرکت کی اور میر جاوید رحمٰن کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
تقریب میں میرجاوید رحمٰن کو خراج عقیدت پیش کیا، قرآن خوانی کے ساتھ ہی میر جاوید رحمٰن کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔