امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ 21 جنوری سے یکم فروری تک کراچی اولمپکس کا آغاز کیا جارہا ہے۔
کراچی میں ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے منعم ظفر نے کہا کہ کراچی اولمپکس کا سلوگن اٹھو آگے بڑھو کراچی ہے، کراچی اولمپکس کا مقصد کراچی کے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہے۔
منعم ظفر نے کہا کہ کھلیوں اور آئی ٹی کی سرگرمیوں کے فروغ میں حکومت کے بجائے جماعت اسلامی کام کر رہی ہے، کراچی اولمپکس میں سولہ مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ 16 جنوری تک کھیلوں میں حصہ لینے والوں کی رجسٹریشن ہوگی۔