• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بعض لوگ کورونا کو عام نزلہ سمجھ رہے ہیں، فیصل قریشی

پاکستانی اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس بہت خطرناک ہے لیکن لوگوں کو اب بھی یہ لگ رہا ہے کہ یہ وائرس ایک عام نزلہ ہے جس سے زیادہ خطرہ نہیں۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر وڈیو پیغام میں فیصل قریشی نے کہا کہ ان کی کچھ مریضوں سے بات ہوئی جن میں کورونا وائرس کی تصدیق 6 سے 8 دن بعد ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ مریضوں نے 3 سے 4 دن کیسے گزارے یہ وہ خود جانتے ہیں، لوگوں کو ان کی تکلیف کا اندازہ نہیں کہ ان افراد نے موت کو کتنی قریب سے دیکھا ہے۔

فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے مریض ان سے صحیح طرح سے بات بھی نہیں کر پا رہے تھے۔

انہوں نے شہریوں سے پرزور درخواست کی ہے کہ خیال کریں اور گھروں پر رہیں۔

تازہ ترین