راولپنڈی (اپنے رپورٹر ) راولپنڈی ڈویژن میں تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے 1134 افراد میں سے693کو دوسرے ڈویژنوں کے اضلاع میں بھجوایا جاچکا ہے۔ جبکہ اس وقت راولپنڈی ڈویژن میں441تبلیغی جماعت کے ارکان موجود ہیں۔ جن میں سے270کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ ان میں سے13پازیٹو ہیں اور 257کے ٹیسٹ رزلٹ کا انتظار ہے۔ راولپنڈی میں 81تبلیغی افراد میں سے 43افراد اور ان سے ملنے والے 38افراد کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔