• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوابشاہ،تبلیغی جماعت کے 6افراد نے دعوت تبلیغ کیلئے 37 مقامات اور علاقوں کا دورہ کیا

نوابشاہ (بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر ابرار احمد جعفر نے کہا ہے کہ نوابشاہ قرنطینہ سنٹر میں موجود تمام تبلیغی جماعت کے رہنماؤں میں سے 6افراد کی رپورٹ مثبت آنے سے قبل انہوں نے دعوت تبلیغ کیلئے مختلف 37مقامات اور علاقوں کا دورہ کیا تھا لہٰذا ان علاقوں کے گاؤں دیہات کے افراد اپنے گھروں میں 20 دن تک رہ کر مزید مکمل احتیاط سے کام لیتے ہوئے اپنے آپ کو الگ کرلیں اور دوسرے شہروں یا گاؤں میں ہرگز نہیں جائیں تاکہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے انہوں نے کہا کہ ٹریول ہسٹری کے مطابق تبلیغی جماعت کے افراد نے مدینہ مسجد سکرنڈ،گاوں نتھو کیریو،حیات کیریو،الفلاح مرکز نوابشاہ،جامعیہ مسجد دوڑ،مدرسہ عزیزیہ حسینیہ،الفلاح مرکز نوابشاہ،کوکرنل،خیرمحمد مسجد، خیرپورمیرس، سانگھڑ، نوابشاہ، ریلوے مسجد دوڑ،لدھو بروہی اور حضور بخش جمالی،عثمانیہ مسجد نوابشاہ،سعید آباد مرکز مسجد،گاوں عبداللہ مسجد جام صاحب،ہالا بائی پاس مسجد،محمد صدیق اکبر مسجد نواب ولی محمد،کھنڈو لینڈ دادو،جامع مسجد دینا ڈاہری قاضی احمد،جامع مسجد نبی بخش حاجانوں 60 میل،کاکا مسجد ہالا،جامع مسجد گاوں نیازی سیال،جامع مسجد ہیڈجمڑائو،نزد اقصی مسجد دوڑ،جامع مسجد گل بیگ مری 72 موری،المدینہ مسجد سکرنڈ، مرکزی مسجد صابو راہو،جامع مسجد شاہپور چاکر،جامع مسجد سٹھ میل سٹی،مرکزی جامع مسجد غالب،عثمانیہ تبلیغی مرکز نوابشاہ،بلال مسجد نوابشاہ،مدرسہ بچھیری اور عثمانیہ مسجد نوابشاہ میں تبلیغ کے لئے قیام کیا تھا۔
تازہ ترین