ملتان (سٹاف رپورٹر) بابر، سنگم اور سٹار لٹ تھیٹر کی جانب سے 70 بیروزگار فنکاروں میں راشن تقسیم کیا جائے گا۔ اس ضمن میں دو مخیر حضرات رانا حمزہ اور میاں کامران آفاق نے ڈرامہ پروڈیوسر وحید ڈوگر کو فنکاروں کے لئے راشن فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی، جبکہ سنگم تھیٹر کے چوہدری اعجاز اور سٹارلٹ تھیٹر کے زوار حسین بلوچ بھی اس کاوش میں برابری کی بنیاد پر اپنا کردار ادا کریں گے۔