• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمایوں سعید 14 دن قرنطینہ میں رہنے کے بعد گھر واپس آگئے

معروف اداکار ہمایوں سعید 14 دن قرنطینہ میں رہنے کے بعد گھر واپس آگئے ہیں جس کا اعلان اُنہوں نے سوشل میڈیا پر کیا ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار ہمایوں سعید نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی، اداکار کی جانب سے شیئر کی جانےوالی تصویر میں وہ اپنے گھر میں موجود ہیں۔

ہمایوں سعید نے ٹوئٹر پر یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آخر کار 14دن قرنطینہ میں رہنے کے بعد آج میں گھر واپس آگیا ہوں۔‘

اداکار نے لکھا کہ ’اِس دوران میں نے زندگی پر غور و فکر کرنے میں بہت زیادہ وقت صرف کیا ہے۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ’اور مجھے یہ احساس ہوا کہ اللّہ تعالیٰ نے مجھے اتنی  بے شمار نعمتیں عطا کی ہیں کہ میں اُن نعمتوں کا شکر بھی ادا نہیں کرسکتا ہوں۔‘

ہمایوں سعید نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ’کیا انشا اللّہ اِس مشکل وقت میں ہم مستحق لو گوں کی مدد کے لیے ہر ممکن طاقت اور طریقے سے کام کریں گے۔‘

واضح رہے کہ ہمایوں سعید گزشتہ ماہ امریکا سے پاکستان آئے تھے جس کے بعد اُنہوں نے احتیاط کے طور پر خو کو قرنطینہ کردیا تھا۔

تازہ ترین