• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمایوں اور عدنان کا خود کو قرنطینہ کرنے کا اعلان

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی نے خود کو قرنطینہ کرنے کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر میزبان و اداکار واسع چوہدری نے ہمایوں سعید سے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ لندن کیا، کہیں بھی نہیں جاؤں گا۔

یاد رہے کہ ہمایوں سعید سمیت حرا مانی اور عدنان صدیقی امریکا کے دورے سے واپس آئے ہیں جس کے تناظر میں واسع چوہدری نے یہ بات کہی ۔

واسع چوہدری کے اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے ہمایوں سعید نے بتایا کہ وہ ابھی کراچی ایئرپورٹ پر پہنچے ہیں لیکن وہ گھر نہیں جائیں گے بلکہ وہ اور عدنان صدیقی کچھ دن کے لیے ایک کمرے میں خود کو بند کررہے ہیں۔

اپنے ٹوئٹ کے آخر میں انہوں نے دعائیہ الفاظ لکھتے ہوئے کہا کہ اللہ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے  جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 2 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔

جدید ترین امریکا اور یورپ کورونا سے نمٹنے میں بری طرح ناکام ہوگئے ہیں، اٹلی، اسپین، فرانس اور برطانیہ میں ایک ہی روز میں 700 اموات ہوئی ہیں جبکہ امریکا میں ایک ہی روز میں 41 اموات کے بعد مجموعی تعداد 150 ہوگئی۔

تازہ ترین