• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ داخلہ پنجاب نے کورونا وائرس کے سبب نافذ دفعہ 144 میں نرمی کرکے مزید 8 انڈسٹریل یونٹس کو کام کی اجازت دیدی ہے۔

ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق انڈسٹریل یونٹس کو محدود عملے کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہوگی، جبکہ انڈسٹریل یونٹس کارخانے میں تمام حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کے پابند ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ا ن 8 انڈسٹریل یونٹس میں ٹیکسٹائل، اسپورٹس، سرجیکل اینڈ میڈیکل آلات بنانے والے یونٹس شامل ہونگے۔

اس کے علاوہ آٹو پارٹس، فارماسوٹیکل، لیدر، فروٹ اینڈ ویجیٹیبل، گوشت یونٹس کو بھی کام کی اجازت مل گئی ہے۔

تازہ ترین