آپ آف لائن ہیں
جمعہ6؍شوال المکرم 1441ھ 29؍ مئی 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

کھانے کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے والوں پر ثانیہ مرزا کی تنقید

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نےکھانے پکانے کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والوں پر تنقید کرتے ہوئے ٹوئٹ کردیا۔

بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سوالیہ انداز میں لکھا کہ ’کیا ہم کھانا پکانے کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرچکے؟‘

ثانیہ مرزانے لکھا کہ ’ذرا سوچیے کہ اِس دُنیا میں ہزاروں لوگ ایسے موجود ہیں خاص ہمارے اردگرد کی دُنیا میں ایسے افراد موجود ہیں جو بہت سی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ’اُن کے بارے میں سوچیے جو بھوک سے مر رہے ہیں۔‘

بھارتی ٹینس اسٹار نے لکھا کہ ’وہ ایک وقت کا کھانا تلاش کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیے: مایا علی نے چاکلیٹ چِپ کوکیز بیک کر لیے

ثانہ مرزا نے لکھا کہ’اگر اُن کو ایک وقت کا کھانا مل جاتا ہے تو وہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں۔‘

واضح رہے کہ دنیا بھر  میں  لاک ڈاؤن میں وقت گزاری کے لئے فنکار و دیگر معروف شخصیات سوشل میڈیا پر کچھ نہ کچھ کھانے پینے اور پکنے پکانے کا شیئر کر رہے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید