• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمان ہمیشہ خوف سے بڑا ہونا چاہیے، ثانیہ مرزا

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ انسان کا ایمان اُس کے خوف سے بڑا ہونا چاہیے۔

بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کا ایمان آپ کے خوف سے بڑا ہونا چاہیے۔‘

ثانیہ مرزا کے اِس ٹوئٹ پرٹوئٹر صارفین نے جواب دیتے ہوئے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔

قمر چیمہ نامی ٹوئٹر صارف نے ثانیہ مرزا کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’اِس طرح سےہی لوگ زندہ رہیں گے اور یہ علاج ہماری مذہبی کتاب میں بھی ہے۔‘

ایک صارف نے لکھا کہ ’ایمان کا ہونا لازمی ہے لیکن اِس سے پہلے ہمیں سمجھدار بننا چاہیے۔‘


تازہ ترین