• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راشن تقسیم کے دوران تصاویر بنانے والوں پر واسع چوہدری کی تنقید

معروف اداکار و میزبان واسع چوہدری نے صدقہ و خیرات کرنے کے دوران تصاویر بنانے والوں پر تنقید کرتے ہوئے ٹوئٹ کردیا۔

گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار و میزبان واسع چوہدری نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اِس مشکل گھڑی میں مستحق لوگوں کی مدد کرنے کے دوران تصاویر بنوانے والوں کے حوالے سے ٹوئٹ کیا۔

واسع چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں تنقید بھرے انداز میں لکھا کہ ’اگر صدقہ و خیرات کرنا ہے تو انسانیت کو بچانے کے لیے اور اپنی آخرت بنانے کے لیے کریں۔‘

اداکار و میزبان نے لکھا کہ ’سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز لگانے کے لیے مستحق لوگوں کی مدد نہ کریں۔‘

اِس سے قبل معروف گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے نے بھی ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ ’لوگوں میں راشن تقسیم کرتے وقت ویڈیوز نہ بنائیں۔‘

شہزاد رائے نے لکھا تھا کہ ’جب ویڈیوز سوشل میڈیا پر آتی ہیں تو ضرورت مند لوگوں کو اچھا نہیں لگتا ۔‘

تازہ ترین