پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لاک ڈاؤن کی سختیوں کے باعث مخیر حضرات، شوبز اسٹار، سیاسی جماعتیں اور مختلف سماجی تنظیمیں ضرورت مندوں میں راشن اور دیگر کھانے پینے کی اشیا تقسیم کر رہی ہیں۔
اس حوالے سے پاکستان کے معروف گلوکار شہزاد رائے نے درخواست کی ہے کہ لوگوں میں راشن تقسیم کرتے وقت وڈیوز نہ بنائیں۔
سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شہزاد رائے نے کہا کہ راشن کی تقسیم کی وڈیوز مت بنائی جائیں کیونکہ جب وڈیوز سوشل میڈیا پر آتی ہیں تو ضرورت مند لوگوں کو اچھا نہیں لگتا۔
انہوں نے لوگوں میں راشن تقسیم کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔