• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائرہ پیٹر کی پاکستان میں کورونا کے متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں


پاکستان کی پہلی اوپیرا سنگر سائرہ پیٹر نے پاکستان میں کورونا کے متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیاں شروع کردیں۔

لندن میں مقیم پاکستان کی پہلی اوپیرا سنگر سائرہ پیٹر نے اپنی این جی او سارہ فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے پاکستان میں کورونا کے متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔ پہلے مرحلے میں لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں ضرورت مندوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔

اس موقع پر اوپیرا اسٹار کا کہنا تھا کہ میں اس وقت لندن میں ہوں اور لندن میں بھی صورت حال زیادہ اچھی نہیں ہے لیکن مجھے سب سے زیادہ فکر اپنے پاکستانیوں کی ہے۔

سائرہ پیٹر نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں ہمارے غریب عوام ناجانے کس طرح زندگی بسر کر رہے ہوں گے لہٰذا میں نے فیصلہ کیا کہ سارہ فاؤنڈیشن کے تحت پاکستان میں امدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں۔

اُنہوں نے کہا کہ میری ٹیم نے امدادی اشیاء کی تقسیم شروع کر دی ہے، اگلے مرحلے میں کراچی سے کام کا آغاز ہوگا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل بھی ہم نے پاکستان میں زلزلے اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کی تھی۔

سائرہ پیٹر کا کہنا تھا کہ انسان کا بہترین عمل انسانیت کی خدمت کرنا ہے۔پریشانی اور مصیبت میں ہم اپنے پاکستانیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

تازہ ترین