• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانگھڑ میں 7 سو خاندانوں میں راشن تقسیم کیا، جام فاروق

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما نوابزادہ جام فاروق علی خان نے کہا ہے کہ انہوں نے ضلع سانگھڑ میں سات سو خاندانوں میں راشن تقسیم کیا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ گورنر سندھ کی ہدایت پر اس کام کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔

جام فاروق علی خان نے مزید کہا کہ گورنر سندھ عمران اسمٰعیل نے اس سلسلے میں ایک آرگنائزیشن بھی بنائی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کے مطابق راشن کی تقسیم کے سلسلے میں ایک ہیلپ لائن پہلے ہی متعارف کروائی جا چکی ہے۔

تازہ ترین