• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کے مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 82 ہزار سے زائد ہوگئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 82 ہزار سے اوپر چلی گئی جبکہ 63 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسپین میں ہفتے کو مزید 809 افراد زندگی ہار گئے جہاں اموات 11 ہزار 744 سے اوپر ہوگئیں جبکہ ایک لاکھ 24 ہزار مریضوں کے ساتھ اسپین دنیا میں دوسرے نمبر پر آگیا۔

ادھر امریکا میں مریضوں کی تعداد تین لاکھ سے اوپر چلی گئی صرف ریاست نیویارک میں ایک لاکھ سے زیادہ افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ اموات چین سے بھی اوپر چلی گئیں، ملک میں 7 ہزار 400 سے زائد افراد جان سے جاچکے۔

صرف یورپ میں اموات 44 ہزار جبکہ اٹلی میں اموات 15 ہزار سے اوپر ہوگئیں۔

ادھر نیدر لینڈز میں آج 164، بیلجیئم میں 144 اور ایران میں 151 افراد جان سے گئے، ایران میں 55 ہزار افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق ایک عالمی سروے کے مطابق ڈاکٹروں کی اکثریت نے ملیریا کی دوافی الحال کورونا وائرس کے علاج کے لئے بہترین دستیاب دوا قرار دیا ہے تاہم عالمی ادارہ صحت کا دعویٰ ہے کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ ملیریا کی دوا کورونا کو روک سکتی ہے یا اس وبا کا علاج کر سکتی ہے۔

برطانیہ نے دوا کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک تجربات مکمل نہیں کرلئے جاتے اس وقت تک یہ دوا استعمال نہ کی جائے۔

تازہ ترین