• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر جاوید رحمٰن کے انتقال پرمصطفائیہ شریف آرگنائزیشن کا اجلاس

مانچسٹر(نمائندہ جنگ) مصطفائیہ شریف آرگنائزیشن برطانیہ کاتعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں میر جاوید رحمٰن چیرمین جنگ گروپ و چیف ایڈیٹر اخبار جہاں کی وفات پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہا رکیا گیا،اس موقع پرتنظیم کے عہدیدار ڈاکٹر فصیح بی بی،صابرہ ناہید ، غلام مصطفی مغل، عبدالقادر ،چوہدری محمد عارف پندھیر ، عالیہ ہاشمی، شکیل احمد، شہزاد مرزا، حافظ محمد، شبانہ اقبال، شبنم مرزا اور دیگرممبران نے شرکت کی اور اللہ تعالی کے حضور دعا کی کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔اجلاس میں کہا گیا کہ کورونا وائرس سےہلاکتوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے،لوگوں میں خوف ہے۔ ہماری تنظیم نے فیصلہ کیا ہے کہ بے سہار افراد کی مدد کریں اور اشیائے خورد ونوش مستحقین تک پہنچائی جا سکے،ممبران نے اوورسیز پاکستانیوں کے دل کھول کر عطیات دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہےاور کہا کہ مدد کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
تازہ ترین