• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیرمیں ظالمانہ قوانین کی مذمت کرتے ہیں، مجید ترمبو

کوونٹری (نمائندہ جنگ)بین الاقوامی تنظیم آرگنائزیشن آف کشمیر کولیشن ( او کے سی) کے مستقل نمائندگان بیرسٹر مجید ترمبو اور پروفیسر نذیر شال نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظالمانہ قوانین کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب دنیا کورونا جیسی خطرناک بیماری کا مقابلہ کر رہی ہے تو بھارتی حکومت اپنے خطرناک اور مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے مقبوضہ کشمیر میں کھیل ،کھیل رہی ہے ،موجودہ بگڑتے اور سنگین حالات میں بھی بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنے ناپاک ارادوں کی تکمیل میں مصروف ہے مقبوضہ کشمیر میں حکومت ہند نے نئے قوانین جاری کرتے ہوئے جموں کشمیر کو جہاں بھارت کا حصہ بنانے کی کوشش کی وہاں آبادیاتی تبدیلی کا ایک بڑا ڈرامہ کر رہا ہے جب کہ دنیا بھر میں آرٹیکل اے 35 کو منسوخ کرنے کے لیے دنیا بھر میں مذمت کی گئی لیکن بھارت کی مودی حکومت اپنے مذموم ارادوں سے باز نہ آئی۔بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر کے رہائشیوں کے لیے نوکریوں اورڈومیسائل کے سخت قوانین بنا کر ہندوؤں کو آسان شرائط پر نوکریاں اور کالونیاں آباد کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے جس کی بین الاقوامی تنظیم او کے سی شدید مذمت کرتی ہے مقبوضہ کشمیر متنازع علاقہ ہے جہاں نو آبادیاتی نظام بنانا اور کشمیریوں کے حقوق غضب کرنا اقوام متحدہ کے قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔ بیرسٹر ترمبو اور پروفیسر شال نے کہا کہ بھارت کی نو آبادیاتی چال اور مقبوضہ کشمیر کی حیثیت ختم کرنے سمیت کشمیریوں کے ساتھ ملازمت میں اور نوکریوں کے حصول میں دشواریاں پیدا کرنے کے قوانین کو بین اقوامی سطح پر اٹھایا جائے گا تاکہ عالمی طاقتیں بھارت کے خلاف نوٹس لے سکیں۔
تازہ ترین