• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کا مشترکہ اجلاس منعقد

حب ( نامہ نگار ) آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کا مشترکہ اجلاس بلدیہ ریسٹ ہاوس حب کے سبزہ زار پر منعقد ہوا اجلاس میں کورونا وائرس لاک ڈائون سے پیدا ہونے والی صورتحال، ضلعی انتظامیہ کی عدم دلچسپی، عوام کو ریلیف نہ ملنے اور صحت عامہ کی مخدوش صورتحال سمیت مختلف ایجنڈوں پر بحث و مباحثہ ہوا، اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا تلاوت مولانا شاہ محمد صدیقی نےکی ۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ۔وائرس ۔ سے لسبیلہ میں غیر اعلانیہ اور اچانک لاک ڈاؤن کی وجہ سے لسبیلہ کے عوام مشکلات کا شکار ہیں اور دیہاڑی دار طبقے میں تشویش پائی جاتی ہے، انتظامیہ کی طرف سے ریلیف نہ دینے کی وجہ سے عوام پریشان ہیں ۔

تازہ ترین