• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ازہر منیر کا میر شکیل کی رہائی تک بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان

ازہر منیر کا میر شکیل کی رہائی تک بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان 


کراچی (جنگ نیوز) روزنامہ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف سینئر صحافی ازہر منیر کا بھوک ہڑتالی کیمپ ساتویں روزبھی جاری رہا، سینئر صحافی ازہر منیر کا میر شکیل کی رہائی تک بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، سینئر صحافی اور اینکرپرسن سہیل وڑائچ اور جیو نیوز لاہور کے بیورو چیف رئیس انصاری نے ان سے یکجہتی کا اظہار کیا اور بھوک ہڑتال ختم کرنے کی درخواست کی تاہم ازہر منیر کا کہنا تھا کہ وہ نہ کسی کےکہنے پر بھوک ہڑتال پر بیٹھےہیں، نہ کسی کے کہنے پر ختم کریں گے، جب تک میر شکیل الرحمٰن کو رہا نہیں کیا جاتا وہ بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے، جیو اور جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کی گرفتار ی پر سینئر صحافی اور مصنف ازہر منیر نےلاہور پریس کلب کے سامنے7دن سے بھوک ہڑتال کررکھی ہے، جیو نیوز کے چیف ایگزیکٹیو میر ابراہیم کی نمائندگی کرتے ہوئے سینئر صحافی اور اینکرپرسن سہیل وڑائچ اور جیو نیوز لاہور کے بیورو چیف رئیس انصاری نے ان سے یکجہتی کا اظہار کیا اور بھوک ہڑتال ختم کرنے کی درخواست کی، سہیل وڑائچ نے کہا کہ جنگ اور جیو اور صحافی آپ کی قدر کرتے ہیں، میں اور رئیس انصاری روزنامہ جنگ اور جیو کی جانب سے آپ سے اظہار یکجہتی کرنے آئے ہیں ۔ آپ کا احتجاج رجسٹرڈ ہوگیا ۔ آج کل کورونا کا مسلہ ہے آپ سے درخواست ہے کہ بھوک ہڑتال ختم کردیں، ازہر منیر کا کہنا تھا کہ وہ نہ کسی کے کہنے پر نہیں بیٹھےہیں ،نہ ہی کسی کہنے پر بھوک ہڑتا ل ختم کریں گے، میر شکیل الرحمٰن کے کیس کا جائزہ لیا تو یہ جعلی کیس تھا، نیب کا کالا قانون ہے، ویری فکیشن کے مرحلے پر شکیل الرحمان کو غیر قانونی طور پر گرفتار کرلیاگیا، انہوں نے کہا کہ بھوک ہڑتال کرنےپر دوسری جانب سے سوشل میڈیا پر بہت گالم گلو چ کی گئی،، انہوں نے کہا کہ جب میر شکیل الرحمٰن کو رہا کردیں گے تو بھوک ہڑتال ختم کردیں گے۔

تازہ ترین