• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی وطن واپسی کی اندرونی کہانی آج ”خبرناک“ میں دیکھیں

کراچی (جنگ نیوز) ریلوے کے وزیر (ڈمی) شیخ رشید احمد اتوار کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ کے مہمان ہوں گے۔ شو کے دوران ”شہبازشریف کی وطن واپسی کی اندرونی کہانی شیخ صاحب کی زبانی“ سنائی جائی گی۔ ”میڈیکل ٹیسٹ کی کنفیوژن سے بنی دلچسپ صورتحال، قیدیوں نے کیا رہائی سے انکار اور کورونا نے نکما کردیا ورنہ بندے ہم بھی تھے کام کے“۔ یہ تمام موضوعات بھی دیکھنے والوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں گے۔ طنز و مزاح سے بھر پور ”خبرناک“ علی میر اور عائشہ جہانزیب کی میزبانی میں رات 11 بجکر5 منٹ پر دکھایا جائے گا۔

تازہ ترین