• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی برادری امریکی پابندیوں کے خاتمے میں کردار ادا کرے،ایران، ٹرمپ کی پھر مدد کی پیشکش

تہران (نیوزڈیسک) ایران نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری امریکی پابندیوں کے خاتمے کے لیے واشنگٹن پر دباؤ ڈالے۔ایران نے امریکی پابندیوں کو غیر معمولی خطرہ قرار دیا ہے ۔ ایرانی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تہران کے ایک سینئر سفارتکار نے ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل کو مراسلے تحریر کیا جس میں کہا گیا تھا کہ امریکی پابندیاں دراصل انسانیت کے خلاف جرائم کے مترادف ہیں۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو کورنا وائرس سے نمٹنے کے لیے مدد کی پیشکش کش کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب اسمٰعیلی بقائی نے کہا کہ امریکی پابندیوں کی وجہ سے عام ایرانی شہری کو طبی سہولیات تک رسائی ممکن نہیں ہورہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکی پابندی کے نتیجے میں دیگر ممالک سے رابطہ ممکن نہیں رہا اور کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں درپیش طبی سامان کی خریداری کے راستے بند ہوچکے ہیں۔ایرانی سفیر نے خبردار کیا کہ وائرس کے خلاف جنگ میں تہران کو سنگین خطرہ ہے جو واشنگٹن کی غیرقانون پابندیوں کی وجہ سے بڑھ رہا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کا کہنا ہے کہ اگر وہ ملنا چاہتے ہیں تو ہمارے پاس ان کے لیے پیار ہے اور ہم تمام چیزیں سیٹ کریں گے۔ایک صحافی کے سوال کے جواب میں امریکی صدر نے مزید کہا کہ میں نے ایران سے متعلق عوامی سطح پر بھی کہا ہےکہ اگر وہ وائرس کے معاملے پر ہم سے مدد چاہتے ہیں تو ہمارے پاس انہیں بھیجنے کے لیے پیار محبت ہے، ہمارے پاس دنیا کے بہترین طبی ماہرین ہیں جنہیں ہم محبت کے ساتھ ان کے پاس بھیجیں گے۔

تازہ ترین