• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی پنجاب میں لاک ڈاؤن امداد کی تقسیم سیاسی پوائنٹ اسکورنگ بن گئی

لاہور(خالد محمود خالد)بھارتی پنجاب میں کورونا کے باعث کئے گئے لاک ڈائون کے بعد غریبوں میں امداد کی تقسیم سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کا ذریعہ بن گئی۔ بھارتی پنجاب کے سابق ڈپٹی وزیر اعلیٰ اور اکالی دل کے لیڈرسکھبیر سنگھ بادل نے کہا ہے کہ موجودہ وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے مرکزی حکومت کی طرف سے ملنے والی غذائی اجناس پر مبنی امداد غریبوں میںدس روز گزرنے کے بعد تقسیم کی۔ چندی گڑھ سے فون پر بات کرتے ہوئے سابق ڈپٹی وزیراعلیٰ سکھبیر سنگھ نے کہا کہ نئی دہلی سے ملنے والے غذائی امداد کے تھیلے بغیر کسی سرکاری نشان کے سارے ملک میں بھیجے گئے لیکن پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے ان تھیلوں کو تبدیل کر کے اپنی تصویر والے نئے تھیلے بنوا کر اس میں غذائی اجناس ڈال کر متاثرین میں تقسیم کئے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈائون کی وجہ سے ان تھیلوں کی تیاری میں دس دن لگ گئے جس کے بعد متاثرین کو امداد بروقت نہیں پہنچ سکی۔

تازہ ترین