• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبزیوں ، فروٹ کی گاڑیوں کی آڑ میں مسافروں کی آمد ورفت جاری

پشاور(وقائع نگار)سبزیوں ، فروٹ کی گاڑیوں کی آڑ میں چارسدہ ، مردان ، نوشہرہ ، مہمند ، باجوڑ ، سے مسافروں کی آمد ورفت جاری ہیں جبکہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کوروکنے کے لئے آمدو رفت پر پابندی کے باعث شہری بین الاضلاعی روٹس پر پیدل سفر کرکے پشاو رپہنچ رہے ہیں ٹرانسپورٹ کی بندش کے بعد چارسدہ ، نوشہرہ ، پبی ، مردان ، شبقدر ، ایف آر پشاور ، متنی ، بڈھ بیر ، سمیت مختلف علاقوں سے شہری کئی کلو میٹر سفر پیدل کر کے پشاوراور دوسرے اضلاع جا رہے ہیں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے باوجود ضلع مہمند کے لئے سبزیوں کی آڑ میں گاڑیوں میں مسافروں کو ایک جگہ بیٹھا کر لے جایا جا رہاہے جس سے کرونا وائرس ضلع مہمند میں پیدا ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں سبزی منڈی کے قریب علی الصبح مسافروں کو سبزیوں کی گاڑی میں دیگر اضلاع کی منتقلی بھی جاری ہیں۔
تازہ ترین