• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیہاڑی دارطبقے کوریلیف دینے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، انصرمجیدخان

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)صوبائی وزیرمحنت وانسانی وسائل انصرمجیدخان کی ہدایت پرمختلف سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کے سینکڑوں ڈاکٹرز، نرسزاورپیرامیڈیکل سٹاف نے کوروناوائرس کے مریضوں کا علاج کرنے کیلئے خصوصی تربیت حاصل کرلی ہے۔تربیت حاصل کرنے والوں میں مختلف اضلاع کےسوشل سکیورٹی ہسپتالوں کے ڈاکٹرز، نرسزاورپیرامیڈیکل سٹاف شامل ہے۔ انصرمجیدخان کے مطابق صوبہ بھرمیں متاثرہونے والے مزدوراوردیہاڑی دارطبقے کوریلیف دینے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔حکومت مشکل گھڑی میں بے سہاراطبقے کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیکرٹری لیبرسارہ اسلم تمام اضلاع میں مزدوراوردیہاڑی دارطبقے کے اعداوشماراکٹھے کرنے کیلئے خصوصی کاوش کررہی ہیں۔ ایمرجنسی کی صورتحال میں تمام محکمہ جات کومل کرکام کرناہوگا۔ انصرمجیدخان نے کہا کہ حکومت کے ساتھ فلاحی اداروں کوبھی کوروناوائرس سے پیداہونے والی صورتحال میں بے سہاراطبقے کی مالی معاونت کرنی چاہئے۔ ٹاسک فورس کے اجلاس میں مزدور اوردیہاڑی دارطبقے کوراشن مہیاکرنے کے حوالے سے اہم تجاویزپیش کی گئی ہیں۔
تازہ ترین