• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا فراخ دلی کا مظاہرہ، بھارتی طیاروں کی رہنمائی کی

بھارتی طیارے کورونا متاثرین کے لیے امدادی سامان جرمنی لے جارہے تھے


پاکستان کی جانب سے انتہائی بردباری اور فراخ دلی کا مظاہرہ کیا گیا ہے، امدادی سامان لے جانے والے 2 بھارتی طیاروں کی رہنمائی کی گئی ہے۔

ذرائع سی اے اے کے مطابق بھارتی طیارے کورونا متاثرین کے لیے امدادی سامان جرمنی لے جارہے تھے، بھارتی طیارے کراچی ریجن کی فضائی حدود سے گزر رہے تھے، ایک بھارتی طیارہ ممبئی سے اور دوسرا نئی دہلی سے فرینکفرٹ جارہا تھا، سی اے اے کے ایئر ٹریفک کنٹرولر نے بھارتی طیاروں کو ڈائریکٹ روٹ دیا۔

عام حالات میں کسی طیارے کو براہ راست روٹ فراہم نہیں کیے جاتا، بوئنگ 777 اور 787 طیارے کا ایرانی ایئرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ نہیں ہورہا تھا، سی اے اے کے ایئرٹریفک کنٹرولر نے بھارتی طیاروں کو ایک بار پھر مدد فراہم کی، پاکستانی اے ٹی سی نے ایران کے اے ٹی سی سے لینڈ لائن پر رابطہ کیا۔

ذرائع سی اے اے کے مطابق پاکستانی ائیر ٹریفک کنٹرولر نے ایرانی اے ٹی سی کو انڈین طیاروں سے رابطہ کرنے کو کہا، جس پر ایرانی اے ٹی سی نے بھارتی طیاروں کو1 ہزار کلو میٹر کا ڈائریکٹ روٹ فراہم کیا، دونوں بھارتی پائلٹس نے پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرولر کا تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین