• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں پولن کی مقدار13 ہزارفی مکعب میٹر سے زیادہ ہوگئی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں پولن کی مقدار 13 ہزار 52 فی مکعب میٹر ہوگئی ہے۔

اسلام آباد میں گزشتہ ہفتے ہوئی بارش کے سبب شہر میں پولن کی مقدار میں کمی واقع ہوئی تھی جس میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق پولن کی مقدار زیادہ ہونے سے سانس کے مرض میں مبتلا افراد کو سانس لینے اور دل کی دھڑکن تیز ہونے کی شکایت ہوتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پولن الرجی سے بچاؤ کے لیے گھر سے نکلتے وقت ماسک کا استعمال انتہائی ضروری ہے۔

تازہ ترین