• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آٹا چینی چور عمران خان کے دائیں بائیں کھڑے ہیں، اسفند یار ولی

آٹا چینی چور عمران خان کے دائیں بائیں کھڑے ہیں، اسفند یار ولی


عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ آٹا چینی چور آج بھی وزیراعظم عمران خان کے دائیں بائیں کھڑے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں اسفند یار ولی نے کہا کہ عوام بہت پہلے جانتے تھے کہ اس ملک میں چینی چور کون ہیں، رپورٹ نے واضح کردیا حکومت لانے والے سرمایہ کاروں کو بہت کچھ دیا گیا۔

انہوں نے عمران خان سے استفسار کیا کہ رپورٹ پبلک کرنے کا کریڈٹ لینے والے وزیراعظم یہ گیم ہوتے ہوئے کہاں تھے؟

اے این پی سربراہ نے مزید کہا کہ عدالت عظمیٰ کی جانب سے نااہل قرار دیا گیا شخص حکومتی فیصلوں اور حکومتی مجالس میں بیٹھتا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ بحیثیت چیئرمین اقتصادی رابطہ کمیٹی عمران خان اپنے وزراء کے خلاف کیا فیصلے کرتے ہیں۔

اسفند یار ولی نے یہ بھی کہا کہ اب ایسا نہ ہو کہ اپنےخواص کو بچانے کیلئے کوئی نئی ایمنسٹی اسکیم لانے کی تیاریاں شروع کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کیخلاف نعرے لگانے والے اپنے وزرا کی چوری چھپانے کے لیے مختلف حیلے بہانے تلاش کرتے رہے ہیں۔

اے این پی سربراہ نے مزید کہا کہ اگر واقعی بلاتفریق احتساب کرنا ہے تو آج سے ان ہی لوگوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جائے۔

تازہ ترین