پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے بیان نے کورونا وائرس کے خلاف قومی کاوشوں کی تمام امیدوں کو ختم کردیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے گزشتہ روز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ افسوسناک ہے کہ حکومت انسانی تکلیف کو اپنے سیاسی ایجنڈے کو تقویت دینے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس سے پیغام دیا گیا کہ کورونا کامقابلہ کرنے میں معاونت چاہتے ہیں تو حکمران جماعت کا رکن ہونا لازمی ہے۔
پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ حکومت کورونا وائرس بحران کو اپنے سیاسی ایجنڈے کے حصول کے لیے استعمال کر رہی ہے۔