• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا،جاپانی حکومت متاثرین کو امدادی رقم فراہم کریگی

ٹوکیو (عرفان صدیقی ) جاپانی حکومت کورونا سے متاثر 50لاکھ سے زائد گھرانوں میں 3لاکھ ین یعنی ساڑھے 4لاکھ پاکستانی روپے نقد تقسیم کریگی، اس بات کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کے لیے بجٹ کی منظوری اگلے چند دنوں میں لے لی جائے گی ، وزیر اعظم کی سطح پر ہونے والے اس فیصلے سے کورونا سے متاثر ہونے والے یا بے روز گار ہونے والے جاپانی خاندانوں کو مشکل وقت میں مدد فراہم ہوگی ، دوسری جانب جاپان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں روز بروز اضافہ جاری ہے اور اس وقت تک 4ہزار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے، وزیر اعظم شنزو آبے ٹوکیو میں اگلے چند دنوں میں ایمرجنسی نافذکرسکتے ہیں ، اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے جاپانی حکومت پر شدید دبائو ہے کہ فوری طور پر جاپان کے دارالحکومت اور دیگر شہروں میں ایمرجنسی کا نفاذ کریں یا لاک ڈائون کیا جائے۔
تازہ ترین