• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت میر شکیل کوفوری رہا کرے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جنگ جیو جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے میرشکیل الرحمن کی گرفتاری کے 24ویں روز بھی دفاتر میں احتجاج جاری رکھا۔ 

جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے تمام مکتبہ فکر کی جانب سے جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میرشکیل الرحمان کی گرفتاری کے خلاف آواز بلند کئے جانے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات کا اظہار کیا کہ حکومت وقت اور نیب زبان خلق کو نقارہ خدا سمجھے۔ 

یہ بات بتانا ضروری ہے کہ جنگ گروپ اور جیو کے خلاف حکومتی جارحیت کو ہر مکتبہ ہائےفکر جس میں سیاستدان، وکلاء،مزدور رہنمائوں، قومی و بین الاقوامی صحافی تنظیموں، سماجی رہنمائوںاور قارئین سمیت تمام لوگوں کی جانب سے میرشکیل لرحمن کی گرفتاری پربھرپور مذمت کی۔ 

اس کے باوجود اپنے آپ کو جمہوری حکومت کہلانے والی یہ فسطائی حکومت ٹس سے مس نہیں ہوئی۔ جوائٹ ایکشن کمیٹی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے حکومت نوشتہ دیوار پر لکھےہوئے کو پڑھ لےاور میر شکیل الرحمن کو فوری رہا کردےورنہ میرشکیل الرحمن کی گرفتاری اس حکومت کے خاتمہ کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ 

ملک کو صحیح ڈگر پر چلانے کا دعوی کرنے والوں کا اپنے مخالفین کے خلاف کارروائیوں میں ہی اگلے تین سال کاوقت نکل جائے گا اور ملک کو بہتر صورتحال کی جانب لیجانے کا ان کا خواب صرف خواب ہی رہ جائے گااور آئندہ الیکشن میں وہ منہ چھپاتے پھریں گے۔

تازہ ترین