• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشہرہ میں دفعہ144کی خلاف ورزی پر1ہزار موٹر سائیکل سوار گرفتار

پشاور(نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ کاشف ذوالفقار کی خصوصی ہدایت پر ٹریفک پولیس کی طرف سے دفعہ144کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلا ف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون شروع کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں ٹریفک پولیس کے انچارج سید جمیل شاہ کی سربراہی میں ٹریفک پولیس کی ٹیموں کی طرف سے دفعہ144کی خلاف ورزی پر پانچ سو موٹر سائیکلوں کو تحویل میں لیکر دفعہ 144سواری کرنے والے ایک ہزار افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ٹریفک پولیس کی طرف سے کرونا وائرس آگاہی مہم کے سلسلے میں لوگوں کو پمفلٹس بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ ٹریفک پولیس نوشہرہ کے انچا رج آفیسر سید جمیل شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ لاک ڈائون اور دفعہ144کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے گا اور دفعہ144کی پابندی کو یقینی بنایا جائے گا۔
تازہ ترین