• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزاد رائے نے ڈاکٹر مداح کی فرمائش پوری کردی


معروف گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے نے اپنے ڈاکٹر مداح کی خواہش پوری کرتے ہوئے اُن کے لیے اپنا مشہور گانا ’آگ‘ گالیا جس کی ویڈیو اُنہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

گزشتہ دنوں معروف گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے نے اپنے مداحوں کے لیے اپنا 12 سال پرانا گانا ’ایک بار‘ گایا تھا جس کی ویڈیو اُنہوں نے ٹوئٹر پر شیئر کی تھی۔


شہزاد رائے کے اِس گانے کے بعد اُن کے ایک مداح ڈاکٹر کامران نے اُن سے فرمائش کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا کہ ’مہربانی کرکے گانا ’یہ جو آگ ہے، تیری یادوں میں جلا رہی میرا دل‘ گالیجیے۔‘

ڈاکٹر کامران کی اِس فرمائش کو پورا کرتے ہوئے شہزاد رائے نے اُن کے لیے ’آگ‘ گانا گاکر ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

گزشتہ روز شہزاد رائے نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں شہزاد رائے ہاتھ میں گیٹار تھامے اپنا 20 سال پرانا گانا ’یہ جو آگ ہے‘ گا رہے ہیں۔

شہزاد رائے نے اپنی اِس ویڈیو میں گانا شروع کرنے سے پہلے کہا کہ ’ڈاکٹر کامران آپ نے ٹوئٹر پرفرمائش کی تھی کہ ’آگ‘ آپ کا پسندیدہ گانا ہے اور میں یہ گانا آپ کے لیے گاؤں تو میں آپ کی فرمائش کو پورا کرتے ہوئے یہ گانا آپ کے لیے گا رہا ہوں۔‘

گلوکار و سماجی کارکن نے یہ ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے ڈاکٹر کامران کی یہ خواہش پوری کرنے کے لیے’آگ‘ گاکر بہت زیادہ خوشی ہوئی ہے۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ’آپ ہی وہ لوگ ہیں جو پوری دُنیا کو بچا رہے ہیں۔‘

تازہ ترین