• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صارفین کسی کو فون پر شناختی کارڈ نمبر یا دیگر تفصیلات نہ بتائیں، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اکاؤنٹ ہولڈرز کے لیے ہیلپ لائن کی سہولت میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے تمام بینکوں کو کال سینٹر اور ہیلپ لائن 24 گھنٹے متحرک کرنے کی ہدایت جا ری کی گئی ہے جبکہ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ فون کال پر اکاؤنٹس کی تفصیل مانگنے والے دھوکے بازوں سے ہوشیار رہیں۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک سمیت کوئی کمرشل بینک یا ادارہ اکاؤنٹس کی تفصیلات نہیں مانگ رہا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صارفین کسی کو فون پر شناختی کارڈ نمبر یا دیگر تفصیلات نہ بتائیں، کسی بھی پریشانی کی صورت میں اپنے بینک یا اسٹیٹ بینک کی ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔

تازہ ترین