بھارت نے امریکا سے درخواست کی ہے کہ روسی تیل پر دی گئی رعایت میں توسیع کی جائے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق بھارت کی جانب سے یہ درخواست اس وقت سامنے آئی ہے جب خلیجِ فارس میں جاری کشیدگی کے باعث توانائی کی عالمی سپلائی متاثر ہو رہی ہے۔
رائٹرز کا بلوم برگ کی نیوز کا حوالہ دیتے ہوئے کہنا ہے کہ بھارت نے یہ مؤقف ایسے وقت میں اختیار کیا ہے جب خطے کی صورتِ حال کے باعث تیل کی ترسیل میں غیر یقینی صورتِ حال بڑھ رہی ہے۔