پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کوئٹہ میں ڈاکٹروں پر تشدد اور گرفتاری پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حفاظتی لباس کے مطالبے پر کوئٹہ میں ڈاکٹروں پر تشدد حکومتی غنڈہ گردی ہے۔
اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ ڈاکٹرز کو حفاظتی لباس دینےکی بجائےانہیں جیل بھجوادینا کہاں کا انصاف ہے؟
انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب ڈاکٹرز کی ضرورت اسپتالوں میں ہے، انہیں جیل بھجوادیاگیا۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت جائز مطالبات پر گرفتاریاں کرکے انسانی حقوق کی دھجیاں اڑارہی ہے، ڈاکٹرز کورونا وائرس کیخلاف فرنٹ لائن پرجدوجہد کررہے ہیں۔