• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں بےوقوفی کی بیماری کو روکنا مشکل ہوگیا، ارشد وارثی

بالی ووڈ کے مشہور اداکار ارشد وارثی نے کہا ہے کہ بھارت میں بیوقوفی کی بیماری خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے جسے روکنا مشکل ہو گیا ہے۔ بے وقوفوں کے علاج سے متعلق بھی کچھ ڈھونڈنے کی ضرورت ہے۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اداکار ارشد وارثی نے موجودہ صورتحال سے متعلق لکھا کہ یقین ہے ماضی میں پھیلنے والی وبا اور بیماریوں کے علاج کی طرح کورونا وائرس کا علاج بھی ڈھونڈ لیا جائے گا۔ بھارت میں اس وقت بیوقوفی کی بیماری کنٹرول سے باہر ہوگئی ہے، اس کا علاج بھی ڈھونڈنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے بھارت میں شہریوں سے غلط اور جھوٹی خبروں کو نہ پھیلانے کی بھی درخواست کی۔ 

تازہ ترین