• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جو ڈر گیا، سمجھو بچ گیا، سلمان خان


کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر دنیا بھر میں عام شہری، سیاستدان، کھلاڑی اور شوبز شخصیات سمیت دیگر افراد گھروں پر رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ ساتھ ہی مشہور شخصیات اپنے پرستاروں اور عوام سے بھی گھروں میں رہنے کی درخواست کر رہے ہیں۔

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے سوشل میڈیا پر وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ بڑی بہادری سے کہہ رہا ہوں کہ میں ڈر گیا ہوں۔ میں نے اپنے والد کو تین ہفتے سے نہیں دیکھا، وہ گھر پر اکیلے ہیں۔

سلمان خان نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں جو ڈر گیا، سمجھو بچ گیا اور اس نے بہت سارے لوگوں کو بچایا بھی۔ انہوں نے لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل بھی کی۔

تازہ ترین